Sunday, October 2, 2022

ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
August 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی روپیہ مزید مستحکم ہوا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کا ہوگیا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کی سطح پر آگیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔