Thursday, April 25, 2024

انٹر بینک میں ڈالر پندرہ پیسے مہنگا، ایک سو بیاسی روپے چونتیس پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر پندرہ پیسے مہنگا، ایک سو بیاسی روپے چونتیس پیسے کا ہو گیا
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر پندرہ پیسے مہنگا ہو کر ایک سو بیاسی روپے چونتیس پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو تراسی روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو پانچ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس چوالیس ہزار چار سو اڑتیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اُدھر عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمتوں میں کمی  آگئی ۔ فی تولہ سونا  900 روپے کمی سے ایک لاکھ 30 ہزار 450 روپے، دس گرام سونا771روپے کی کمی سے 1لاکھ 11 ہزار 840 روپے  جبکہ عالمی بازار میں سونا 32 ڈالر کمی سے 1900 ڈالر فی اونس ہو گیا۔