Sunday, September 8, 2024

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 31 پیسے مہنگا، قیمت 185 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 31 پیسے مہنگا، قیمت 185 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
April 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 31 پیسے مہنگا ہوکر 185 روپے 40 پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک کی سیاسی کشمکش میں ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے، یکم مارچ سے اب تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس میں 347 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔