Tuesday, April 16, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 245 پوائنٹس کی کمی

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 245 پوائنٹس کی کمی
July 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے سبب امریکی ڈالر پھر اڑان پکڑنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوکر 204 روپے 56 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت 207 روپے ہوگئی۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 245 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 41101 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 59 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔