Tuesday, April 16, 2024

انٹر بینک میں ڈالر 188 روپے سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ گر گئی، سونا مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر 188 روپے سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ گر گئی، سونا مہنگا
April 7, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ڈالر نے روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا، انٹر بینک میں ڈالر 188 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے سے تجاوز کرگیا۔

ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اور عدم استحکام روپے کی قدر پر بھاری پڑ گیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر نے روپے کو پچھاڑ کردیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 5 پیسے اضافے سے 188 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے نئی تارِیخ رقم کردی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 190 روپے 50 پیسے کہ سطح پر آگیا۔

پہلی مارچ سے ابتک ڈالر 10 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملک پر عائد واجب الادا قرضے ایک ہزار ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں جبکہ ڈالر بڑھنے سے درآمدی اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے سب آنے والے دنوں میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

اُدھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 324 پوائنٹس کی کمی آگئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 786 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ہوا فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 134300 روپے 10 گرام سونا 1286روپے بڑھ کر 115141 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 1ڈالر بڑھ کر
1927ڈالر فی اونس ہوگیا۔