Saturday, May 4, 2024

انٹونی بلنکن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا

انٹونی بلنکن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا
September 22, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ انٹونی بلنکن نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بلنکن نے کہا امریکا سیلاب سے پیدا مشکل صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی  ملاقات  کی ہے۔ صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی  اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے صدر جنرل اسمبلی کو مسئلہ کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع  اصلاحات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم  کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات  ہوئی ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایم ایف نے  سیلاب  کے بعد  کی صورتحال پر پاکستان  کی مدد کی یقین  دہانی کرائی ہے۔  ورلڈ بینک  کے صدر نے بھی وزیراعظم سے  اہم ملاقات کی ہے۔