Friday, April 26, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کیس، عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثناء اللہ پر ختم

انتخابی ضابطہ اخلاق کیس، عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثناء اللہ پر ختم
November 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان پر جرمانہ برقرار اور رانا ثنا اللہ پر جرمانہ ختم کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔۔۔قرار دیا کہ عمران خان پر عائد جرمانے کے خلاف انکی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

ڈی ایم او پشاور کی جانب سے 50 ہزار روپے جرمانے کے بعد اپیل تین دن میں دائر کی جاسکتی تھی جو تاخیر سے دائر ہوئی۔

دوسری جانب چار رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ کی جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایم او نے رانا ثناء اللہ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔