Saturday, April 27, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چودھری کو جاری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز معطل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چودھری کو جاری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز معطل
September 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور فواد چودھری کو جاری الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز معطل کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان اورفواد چوہدری کی طرف سے بابراعوان اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیئے۔ معاملے پر لارجر بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔