Saturday, April 20, 2024

انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر
June 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرک ریٹرنگ افسران،رٹرننگ افسران اور مانیٹرنگ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرک ریٹرنگ افسران، رٹرننگ افسران اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلوفونک رابطہ کیا۔ افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ 20 حلقوں میں انتخابات کو صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ کسی قسم کا دباو خاطر میں نہ لائیں ۔ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈسٹرک مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم بھی دیا گیا۔