Monday, September 16, 2024

انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا استحقاق، وزارت قانون کا صدر کو جوابی خط

انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا استحقاق، وزارت قانون کا صدر کو جوابی خط
August 30, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزارت قانون وانصاف نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب ارسال کر دیا۔ 

انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار کس کو ہے؟ صدر کو قانونی رائے دے دی گئی۔ وزارت قانون نے صدر کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے صدر مملکت کے خط کا جواب ارسال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمینٹ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔ صدر مملکت کو نئی ترمیم کے تحت الیکشن کی۔تاریخ دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے کمیشن حکام کو طلب کیا تھا جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے مشاورت سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ انتخابات کی تاریخ طے کرنا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار پر وزارت قانون سے قانونی رائے طلب کی تھی۔