راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا پیغام دے دیا گیا ہے، الیکشن کا شیڈول طے کرنا باقی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا۔ وزیر خارجہ اور وزیرداخلہ افغانستان پر سوچ سمجھ کر بیان دیں۔
غریب آدمی بُرےحالات کےلیےکمرکس لے8بجےدوکانیں بندکرنےپر حکومت صوبوں تاجرتنظیموں کواعتمادمیں لےحکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی نہ اپنےحلقوں میں جانےکےقابل ہےغیرمقبول فیصلوں سےسارانقصان ن لیگ اوراُسکےاتحادیوں کاہوا ہےاسٹاک ایکسچینج اورزرمبادلہ کےذخائرآدھےاورمہنگائی تگنی ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 4, 2023
شیخ رشید نے لکھا کہ وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھچوانے کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔
غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے، 8 بجے دوکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے۔ غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔