Thursday, April 18, 2024

انتخابات 2023 میں ہونگے، حمزہ شہباز کا نواز شریف سے ملاقات کے بعد اعلان

انتخابات 2023 میں ہونگے، حمزہ شہباز کا نواز شریف سے ملاقات کے بعد اعلان
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ انتخابات 2023 میں وقت پر ہوں گے۔

لندن میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات دو ہزار تئیس میں وقت پر ہوں گے۔ بولے کہ نون لیگ کی مہم نواز شریف چلائیں گے۔ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔ جوڈیشل وزیراعلیٰ پہلی مرتبہ دیکھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین تھا۔