Thursday, April 25, 2024

پولیو کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

پولیو کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی
October 25, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز ڈی سی او لاہور نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ کو پولیو ٹیموں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں تین روزہ پولیو مہم جاری ہے جس میں چھیالیس سو سے زائد ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گی۔ ڈی سی او لاہور نے گلبرگ اور اپرمال کے علاقوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں  کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پولیس کے ساتھ مل کر یقینی بنائی جائے۔