Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ملک بھر میں مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرے
October 5, 2016
سوئی ،میاں چنوں (92نیوز)جنگ کاجنون رکھنے والے ہندو  انتہا پسندمودی کے خلاف پاکستان کےمختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنےپرمودی کےخلاف نعرےلگاتے رہے۔ احتجاج اورریلیوں میں مظاہرین نے  مودی کاپتلااور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی جارحیت اور مودی کے خلاف ملک کے کئی شہروں کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی،، مودی کی شرانگیزی کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈیرہ بگٹی کےعلاقےسوئی میں بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت میر جان محمد بگٹی نے کی،،ریلی کے شرکا نے بھارتی حکومت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عمرکوٹ میں معذور ایسوسی ایشن کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اور پاک افواج کے حق میں موتی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ معذور افراد کی ریلی میں مودی کے پتلے کو بھی نذرآتش کیا گیا۔ میاں چنوں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے درجنوں طلباء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں اور بھارت کیخلاف تلمبہ روڈ سے ٹی چوک تک ریلی نکالی گئی،،ریلی میں شریک طلباء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔