Friday, April 19, 2024

انتہاپسند مودی سرکار کی مذہبی دہشت گردی کی انتہا، اترپردیش میں تاریخی شاہی مسجد شہید کردی

انتہاپسند مودی سرکار کی مذہبی دہشت گردی کی انتہا، اترپردیش میں تاریخی شاہی مسجد شہید کردی
January 16, 2023 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں جاری زوروشور سے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو سڑک میں رکاوٹ بننے کا بہانہ بنا کرشہید کردیا گیا ہے۔

ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کررہی ہے، مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا ،جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔