Thursday, April 25, 2024

انسداد پولیو مہم، محکمہ صحت کا عملہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف

انسداد پولیو مہم، محکمہ صحت کا عملہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت کا عملہ گھر ،گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہا ہے۔

اس مہم کے تحت ایک کروڑ چھبیس لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے اس مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کی دوا رکھی ہے، پولیو ایک خطرناک مرض ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ہماری اپنی مہم ہے، بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلانے چاہئیں۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے عزم ظاہر کیا ہے کہ تمام رکاوٹوں اور چیلنجز کے باوجود پاکستان کو پولیو فری ملک بنائیں گے۔