Wednesday, May 8, 2024

انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، ٹیمیں بچوں کو وبا سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف

انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، ٹیمیں بچوں کو وبا سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف
May 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ملک میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ہے۔ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو وبا سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

چھ روزہ مہم کے دوران چار کروڑ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صوبوں کے داخلی راستوں پر بھی بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ بچوں کے والدین نے پولیو مہم کے اقدام کو بے حد سراہا اور دیگر والدین سے بھی گزارش کہ وہ بھی اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں۔

انسداد پولیو کے دوران 10 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائے جارہے ہیں جس کے لئے 75 ہزار سے زائد ویکسی نیٹرزو سپرائزر تعینات کئے گئے ہیں۔