Friday, April 26, 2024

انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع

انسداد دہشتگردی کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع
December 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عمران خان کی طبعی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔