Thursday, April 18, 2024

انسانیت کو لاحق انتہاپسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا، چودھری شجاعت حسین

انسانیت کو لاحق انتہاپسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا، چودھری شجاعت حسین
March 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے انسانیت کو لاحق انتہاپسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا۔

 چودھری شجاعت حسین نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ذاتی، سیاسی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملکی بقا کی خاطر قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ جس جذبے کے ساتھ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اسی جذبے کو آج دوبارہ تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان قوم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔

ادھر مونس الٰہی کا کہنا تھا آج کا دن ہندو اکثریت کے ظلم و جبر اور غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری بھائی عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔