Friday, April 19, 2024

انسانیت کا تقاضا ہے کہ ایمرجنسی کے شعبہ کو بہتر کیا جائے، وزیراعظم

انسانیت کا تقاضا ہے کہ ایمرجنسی کے شعبہ کو بہتر کیا جائے، وزیراعظم
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ایمرجنسی کے شعبہ کو بہتر کیا جائے۔

سوموار کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پمز کی جدید ایمرجنسی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، پمزاسپتال کی جدید ایمرجنسی کیلئے اوورسیزپاکستانیوں نے فنڈنگ کی، پاکستانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، فلاحی ریاست کا قیام اور انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے، ہم نے آبادی کے تناسب سے وسائل میں اضافہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں ہم نے جو عوام کیلئے کام کئے کسی حکومت نے نہیں کیے۔ غریب افراد اپنی مرضی سے جہاں چاہیں مہنگے ترین اسپتال میں علاج کرواسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملک کے ہر ادارے میں اصلاحات کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کیا، پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبے کا نہیں سوچا، کہا کہ ہم نے یکساں نظام تعلیم کیلئے محنت کی اور کامیاب ہوئے۔