انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی موجودہ حکومت میں ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی، فواد

لاہور (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی موجودہ حکومت میں ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
قومی اسمبلی میں استعفوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دیئے تھے، استعفی دینا سیاسی حکمت عملی تھی، قانون کے مطابق ہر فرد کو بلا کر استعفے بارے پوچھا جاتا ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کےخلاف سارے اکٹھے ہوگئے مگر عوام ان کے خلاف ہے، الیکشن کرانا ہوں گے۔