Sunday, September 8, 2024

انصاف کے نام پر دھوکا دینے والوں کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا، مریم نواز

انصاف کے نام پر دھوکا دینے والوں کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا، مریم نواز
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے انصاف کے نام پر دھوکا دینے والوں کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر مریم نوازنے ردعمل دیتے ہوئے کہا چور چور کہنے والے کی تلاشی ہوئی۔ اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

 انہوں نے کہا پہلے فنڈز کے نام پر مال اینٹھا،عیاشی کی اور پھر جھوٹ پر جھوٹ بولا۔ عمران خان نے چوری کی، چھپائی، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔ عمران خان نے عوام کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پہ درپہ انکشافات تحریک انصاف کو فارغ کرنے کیلئے کافی ہیں۔ اتنے سنگین فراڈ اور اسکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔ کون جانتا تھا صادق اور امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا۔