Friday, April 26, 2024

انصاف کا معیار فواد چودھری کیلئے الگ سے نہیں، عطاء تارڑ

انصاف کا معیار فواد چودھری کیلئے الگ سے نہیں، عطاء تارڑ
January 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے انصاف کا معیار فواد چودھری کیلئے الگ سے نہیں ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ توشہ خانہ کا ٹرائل ہے، فارن فنڈنگ کیس ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے، غیر قانونی اقدامات کے خلاف کیسز میں بغیر سنے ریلیف دیں گے تو پھر باقیوں کا کیا قصور ہے۔

عطاء تارڑ بولے کہ ماضی میں ہماری ضمانت کی درخواستیں 2، 2 سال نہیں سنی گئیں، ایسا کیا ہوا کہ فوری کیس لگا کر دو آئی جیز کو طلب کرلیا گیا۔