Friday, March 29, 2024

گورنر ہاؤس کا ایک اور لاڈلہ منظر عام پر آگیا

گورنر ہاؤس کا ایک اور لاڈلہ منظر عام پر آگیا
October 26, 2016
کراچی(92نیوز)پروفیسر مسعود حمید کے بعد  نائنٹی ٹو نیوز گورنر ہاؤس کا ایک اور لاڈلہ منظر عام پر لے آیا وجاہت علی 2002 سے 2012 تک پریس سیکرٹری گورنر سندھ کے عہدے پر  تعینات رہے پھر مشیر بنا دیئے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق کہتے ہیں کہ  لاڈلے تو بچے ہوتےمگر گورنر ہاؤس میں معاملہ کچھ اور ہے یہاں سارے ہی سن رسیدہ  لوگ لاڈلے ہیں۔ سید وجاہت علی یہ بھی ساٹھ کے پیٹے میں ہیں اور لاڈلے بھی کمال کے ہیں ۔  وجاہت علی 2002 سے 2012 تک گورنر سندھ کے پریس سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے پھرغیر قانونی طور پرگورنر سندھ کے مشیر برائے ہائرایجوکیشن بنا دیئے گئے ۔ ان کی تعیناتی ایک جانب تو سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے تو دوسری طرف حکومت سندھ نے بھی سید وجاہت علی کی تقرری خلاف ضابطہ قرار دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مشیر کے عہدے پر صرف ریٹائرڈ افسر کو تعینات کیا جاسکتا ہے حاضر سروس افسر کو نہیں۔ ادھر حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے بھی گورنر ہاؤس کو مراسلہ بھیجا ہے کہ  سید وجاہت علی کی تعیناتی غیر قانونی ہے  انہیں اصل محکمے میں واپس بھیجا جائے ۔