Thursday, April 18, 2024

ملتان : چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا

ملتان : چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا
October 4, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا، آکسیجن اور بیڈز کی عدم سہولیات کے باعث ماہانہ درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک اور ماں کی گود اس کے لخت جگر سے خالی ہوگئی بہاولپور کا رہائشی کاشف اپنے 3 دن کے ننھے بچے کو علاج کی غرض سے ملتان چلڈرن ہسپتال تو لایا مگر اسے نہیں معلوم تھا کہ یہاں اس کے بچے کو دیکھنے والا کوئی ڈاکٹر موجود نہیں، اورنرسیں صرف موبائل سے کھیلنے میں مصروف رہیں ۔ دوسری جانب ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر شاہد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات ٹیم بنادی جو کہ جلد رپورٹ پیش کریگی چلڈرن ہسپتال میں بچوں کیلئے بیڈز کی کمی اور آکسیجن کی  عدم سہولیات کے باعث آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اور روز تحقیقاتی ٹیم بننے کے بعد دوبارہ سے ویسا ہوجاتا ۔