Thursday, May 2, 2024

دل کے دورے کا ایک اور بڑا سبب سامنے آگیا

دل کے دورے کا ایک اور بڑا سبب سامنے آگیا
October 12, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) ماہرین دل کے دورے کی ایک اور بڑی وجہ منظر عام پر لے آئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اگر کسی شخص کی کسی سے تلخ کلامی ہوگئی ہے اور اب وہ چاہتا ہے کہ کہیں گھوم پھر یا ورزش کرکےریلیکس ہولیا جائے تو اسے ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے کیونکہ ایسی ورزش سے بجائے آپکی صحت ٹھیک ہونے کے آپکو دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگرچہ کسی دوست یا رشتے دار سے لڑائی یا دفتر میں مایوس کن دن کے بعد جسمانی ورزش اچھا خیال لگتا ہے مگر یہ جسمانی سرگرمیاں دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہارٹ اٹیک اور غصے میں جسمانی سرگرمیوں کے درمیان تعلق موجود ہے چاہے ان افراد میں امراض قلب کے آثار پہلے نظر نہ بھی آئے ہوں۔ تحقیق میں 52 ممالک کے ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے بارہ ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ جذباتی طور پر اپ سیٹ یا غصے کی حالت میں جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بننا ان کے مرض کی وجہ بنا تھا۔