Friday, April 26, 2024

انور مقصود نے”ساڑھے چودہ اگست“ دکھانے کا اعلان کردیا

انور مقصود نے”ساڑھے چودہ اگست“ دکھانے کا اعلان کردیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے”ساڑھے چودہ اگست“ دکھانے کا اعلان کردیا۔

انور مقصود نے دوران پریس کانفرنس کہا 2011 میں ہم نے پونے چودہ اگست کیا، لوگوں نے کہا کہ چودہ اگست کیوں نہیں، میں نے کہا کہ جس دن چودہ اگست ہوگی تب اعلان کر دیں گے۔ 3 سال بعد سوا چودہ اگست لکھا یہ اسی سلسلے کی آخری کڑی ساڑھے چودہ اگست ہے۔

تھیٹر پلے کی کہانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اس کھیل میں ایک شخص نے قائداعظم اور گاندھی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ تقسیم کے بجائے اگر یہ ایک ہی ریاست رہتی تو کتنا اچھا ہوتا۔