Saturday, July 27, 2024

انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے دیا، جس پر وزیراعظم نے اتفاق کیا، راجہ ریاض

انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے دیا، جس پر وزیراعظم نے اتفاق کیا، راجہ ریاض
August 12, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام میں نے دیا، جس پر وزیراعظم نے اتفاق کیا۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو انوارالحق کاکڑ کا نام پہلی ملاقات میں دیا تھا، نگران وزیراعظم کیلئے اور بھی سیاسی نام تھے، طے پایا نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہوگا۔ امید ہے انوارالحق کاکڑ کل تک حلف اٹھا لیں گے۔

صحافیوں کے پوچھنے کے باوجود راجہ ریاض نے باقی پانچ ناموں سے متعلق بتانے سے گریز کیا۔