Monday, May 16, 2022

انجلینا جولی کا یوکرین کے شہر لیویو کا دورہ، بے گھر افراد سے ملاقات

انجلینا جولی کا یوکرین کے شہر لیویو کا دورہ، بے گھر افراد سے ملاقات
May 1, 2022 ویب ڈیسک

لیویو (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اداکارہ انجلینا جولی کا یوکرین کے شہر لیویو کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے مختلف علاقوں میں بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی۔ انجلینا جولی نے کہا دو ماہ میں بارہ اعشاریہ سات ملین افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔ جنگ سے متاثر ہونے والے بچے شدید صدمے میں ہیں۔

انجلینا جولی بے گھر افراد کے کیمپ کے دورے کے دوران جنگ کا سائرن بجنے پر محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں وہاں سے بھاگ نکلیں۔