دادو (92 نیوز) - بین الاقوامی انسانی ہمدردی اور یواین ایچ آرسی کی مندوب انجلینا جولی نے عالمی انسانی تنظیم کی ٹیم کے ساتھ اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انجلینا جولی سندھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کررہی ہیں، انہوں نےعالمی انسانی تنظیم کی ٹیم کے ساتھ سیہون اور دادو کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا کشتی کے ذریعے دورہ کیا۔ متاثرین کن مشکلات کا شکار ہورہے ہیں اس کا مشاہدہ کیا۔
انجلینا جولی نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں وہ اِن کے ساتھ ہیں۔ یہ بھی کہا کہ اِن سے جو ہوسکے گا وہ اِن کے لئے کریں گی۔
اُنہوں نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور اِن کی ضروریات کے بارے میں بات چیت کی۔ یواین ایچ آرسی کی مندوب انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔