انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

لندن (92 نیوز) - انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ میچ کو ون ڈے بنا ڈالا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔
انگلینڈ ٹیم کو میچ کے آخری روز جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف ملا۔ جونی بیئراسٹو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 گیندوں پر 136 رز بنائے۔ کپتان بین اسٹوکس نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ نے 299 رنز کا ہدف 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔