لاہور (92 نیوز) - انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ ابرار احمد اور محمد علی پہلی بار قومی ٹیم میں شامل ہوگئے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ بابر اعظم بدستور کپتان برقرار ہیں، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف ٹیم میں شامل ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی، شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا، فواد عالم ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ابر ار احمد اور محمد علی کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا کم بیک کیا۔ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ سال اچھا رہا ہے۔