انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (92 نیوز) – آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔
بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش ٹیم رات گئے اسلام آباد پہنچی، پی سی بی حکام نے استقبال کیا۔ مہمان ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوں گے۔
پاک انگلینڈ تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی، 2005 کے بعد انگلش ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچزکھیلے گی۔
انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔