لاہور (92 نیوز) - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ کھلاڑیوں سمیت 14 افراد بدہضمی کا شکار ہو گئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آج ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑی ہوٹل ہی میں رہیں گے جبکہ ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔
انگلش بلے باز جووئے روٹ سے پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اتارے جانے والے کھلاڑیوں سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے ماضی کے کھلاڑیوں کے نام گنوا دیئے۔
معاملے پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی کھلاڑیوں کے جلد صحتیابی کی امید ظاہر کر دی۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی آج ہونیوالی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے۔