Friday, April 19, 2024

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے
September 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مارٹن ڈارلو اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے۔

چیئرمین ای سی بی اور آفیشل کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی نگرانی کریں گے۔ ای سی بی چیئرمین مارٹن ڈارلو اور آفیشل جان ریڈ کراچی پہنچے۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ای سی بی حکام کا استقبال کیا۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔