Thursday, April 18, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، نیو کاسل کی ولورہیمپٹن کے خلاف جیت

انگلش پریمیئر لیگ، نیو کاسل کی ولورہیمپٹن کے خلاف جیت
April 9, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - انگلش پریمیئر لیگ میں نیو کاسل کی ولورہیمپٹن کے خلاف جیت ہو گئی۔

نیو کاسل نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول کرس ووڈ نے کیا جبکہ جرمن فٹ بال لیگ میں  ڈورٹمنڈ نے اسٹٹ گارٹ کو صفر کے مقابلہ میں 2 گول سے شکست دی۔

 

کرسٹین گیرین ہیوسٹن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

چلی کے کرسٹین گیرین ہیوسٹن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں  پہنچ گئے۔ کرسٹین نے کوارٹر فائنل میں امریکا کے ٹیلر فرٹز کو ایک کے مقابلہ میں 2 سیٹ سے شکست دی۔

این بی اے باسکٹ بال کے میچ میں ٹورنٹو ریپٹرز نے ہوسٹن راکٹس کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد صرف 2 پوائنٹ سے ہرا دیا۔ میچ کے اختتام پر اسکور 115 کے مقابلہ میں 117 پوائنٹ تھا۔