Monday, May 6, 2024

انگلش کھلاڑی جو روٹ نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا توڑ نکال لیا

انگلش کھلاڑی جو روٹ نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا توڑ نکال لیا
December 3, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - انگلش کرکٹر جو روٹ نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا توڑ نکال لیا۔

جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کے سر کے پسینے سے گیند چمکائی، روٹ نے لیچ کے سر پر کم بالوں والے حصے پر گیند لگائی اور چمکاتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے، اس حرکت پر کمنٹیٹرز بھی خوب محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گیند چمکانے کے لیے لعاب دہن لگانے پر پابندی ہے۔