Friday, April 19, 2024

رؤف صدیقی اور انیس قائم خوانی  کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا

رؤف صدیقی اور انیس قائم خوانی  کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا
November 2, 2016
کراچی(92نیوز) ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین کے رہنما وں روف صدیقی  اور انیس قائم خانی کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی  اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو سینٹرل جیل سے رہاکر دیا گیا ہے ۔ روف صدیقی اور انیس قائم خوانی کو گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ان دونوں رہنماوں کے علاوہ ڈاکٹر عاصم اور قادر پٹٰیل پر دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے علاج معالجہ کا کیس اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نےسزا دے کر جیل بھیج دیا تھا ۔