Friday, April 26, 2024

انڈس کمیشن مذاکرات بے نتیجہ، بھارت کا متنازعہ ڈیموں پر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار

انڈس کمیشن مذاکرات بے نتیجہ، بھارت کا متنازعہ ڈیموں پر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بھارت پاکستان پرمننٹ انڈس کمیشن کا 117 واں اجلاس یکم سے 3 مارچ تک اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

انڈس واٹر ٹریٹی 1960 کی متعلقہ دفعات کے تحت، میٹنگ ہر سال پاکستان اور بھارت میں متبادل طور پر ہوتی ہے۔ 10 ارکان پر مشتمل بھارتی وفد کی سربراہی ہندوستانی کمشنر برائے انڈس واٹر پی کے سکسینا کر رہے تھے جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی کمشنر برائے انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے کی۔

ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے دریائے چناب کے اوپری حصے میں واقع کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ اور مغربی دریاؤں پربھارت کے نئے رن آف دی ریور چھوٹے پر اپنے مشاہدات کا اعادہ کیا۔ پاکل دُل اور لوئر کلنائی سمیت بھارتی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب طلب کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات بے نتیجہ رہے، بھارت نے متنازعہ ڈیموں پر پاکستانی اعتراضات ماننے سے انکار کردیا۔ پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کرنے پر بھی تیار نہ ہوا، انڈس واٹر کمشنرز کا اکتیس مئی سے قبل مذاکرات کے ایک اور دور پر اتفاق ہوا۔

بھارتی فریق پر یہ بھی زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی دفعات کے مطابق سیلاب کے بہاؤ کی پیشگی معلومات فراہم کرے اور 1989 سے 2018 تک رائج عمل ہے۔ کمیشن کی اگلی میٹنگ جلد از جلد بھارت میں ہوگی۔