Friday, April 26, 2024

اندر کی خبر یہ ہے اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا، شیخ رشید

اندر کی خبر یہ ہے اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا، شیخ رشید
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اندر کی خبر ہے اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔ یہ سیاسی کفن فروش شاہراہ دستور کو اپنے انجام کو پہنچے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر کڑے وارکئے، کہتے ہیں گینگ آف تھری عمران خان کو انڈر اسٹیمیٹ کر رہے ہیں۔ کسی نے دھرنا دیا تو کچل کر رکھ دینگے۔ گینگ آف تھری نے کرنل قذافی، صدام اور بن لادن کا مال نہیں چھوڑا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرینگر ہائی وے کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے اگر جے یو آئی والے بیٹھے رہے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرینگے۔ ہمارے پاس 6 ہزار رینجرز، 9 دس ہزار پولیس اہلکار امن امان کے لئے کافی ہیں۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنمائوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ کریں بلاول استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ فضل الرحمن کہتا ہے عمران خان نے کل آخری تقریر کرنی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا، اندر کی خبر یہ ہے اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔