Thursday, April 25, 2024

انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا

انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا
June 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پربات چیت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشین ہم منصب سے معاملات طے کئے۔ پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا۔ پاکستانی وفد نے جکارتہ کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب کیے۔

انڈونیشیا اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کرے گا۔ خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتوں کے دوران انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔ 30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان کےلئے روانہ ہو گیا ہے۔