Friday, April 26, 2024

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 44 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی ہو گئے

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 44 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی ہو گئے
November 21, 2022 ویب ڈیسک

جکارتہ (92 نیوز) - انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں پانچ اعشاریہ چھ شدت زلزلے اور مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے سے جاوا میں متعدد عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے، ریکٹرسکیل پر شدت5.6 ریکارڈ کی گئی، اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کامرکز دارالحکومت جکارتہ سے 100 کلومیٹر دور گاؤں سیانجر میں تھا، ریکٹرسکیل پر جس کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 44 افرادہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔