جکارتہ (اے پی پی) - انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز ضلع کور سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ ( سی بیڈ) سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ حکام کی جانب سے سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔