Sunday, May 19, 2024

انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوا اطراف میں پھیلنے لگا

انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوا اطراف میں پھیلنے لگا
December 4, 2022 ویب ڈیسک

جکارتا (92 نیوز) - انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوا اطراف میں پھیلنے لگا۔ آسمان پر ایک میل کے فاصلے تک گرم راکھ کے بادل چھا گئے۔

انڈونیشیا کے مشرقی حصے جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا۔ مشرقی صوبے جاوا میں آتش فشاں کے قریب رہنے والے لوگوں نے علاقے سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے شعلے 15 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق تقریبا دس ہزار  افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔

قریبی رہائشیوں کو خبردار کردیا گیا ہے کہ وہ آتش فشاں کے اطراف آٹھ کلومیٹر کے اندر سفر نہ کریں۔ ادھرجاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اوکی ناوا کے میاکو اور یایاما کے جزائر پر سونامی آ سکتا ہے ۔

صوبہ جاوا کے جزیرے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 640 کلومیٹر مشرق میں واقع ہیں۔ گزشتہ ماہ اسی  جزیرے کے مغربی حصے میں زلزلہ آیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔