Thursday, March 28, 2024

انڈو نیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک

انڈو نیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک
October 2, 2022 ویب ڈیسک

جکارتہ (92 نیوز) - انڈو نیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک جبکہ 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہنگامہ آرائی میں دو پولیس افسر بھی ہلاک ہوئے، مقامی فٹ بال ٹیم کی شکست پر مشتعل حامیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ سے متعدد تماشائی بے ہوش ہوگئے، پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینک کر تماشائیوں پر کنٹرول کیا۔