Sunday, September 8, 2024

انارکلی دھماکے میں جاں بحق تینوں افراد آبائی علاقوں میں سپردخاک

انارکلی دھماکے میں جاں بحق تینوں افراد آبائی علاقوں میں سپردخاک
January 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور انارکلی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کوان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

لاہورکے انارکلی بازارمیں ہونے والے دھماکے نے تین گھرانوں کے نورنظر چھین لیے، جن کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچیں تو کہرام برپا ہوگیا، انارکلی میں پٹھورے کی دکان پرکام کرنے والے رمضان کی میت ان کے آبائی گھرمریدکے پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

رمضان کی نمازجنازہ میں مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

لاہور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 16 سالہ یاسر کو ان کے آبائی علاقے خانپورمیں سپردخاک کیا گیا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 9 سالہ ابصارکی میت مظفرآباد کے گاؤں تلگراں میں لائی گئی، جہاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اسے سپردخاک کردیا گیا۔