Sunday, September 8, 2024

انارکلی دھماکے میں پیش رفت، نائنٹی ٹو نیوز جائے وقوعہ پر ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے لے آیا

انارکلی دھماکے میں پیش رفت، نائنٹی ٹو نیوز جائے وقوعہ پر ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے لے آیا
January 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) انارکلی دھماکے کی تفتیش میں پیش رفت ہو گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز جائے وقوعہ پر ڈیوائس رکھنے والے دہشت گرد کی تصویر سامنے لے آیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ تک ڈیوائس رکھنے والا شخص اکیلا آیا۔ نامعلوم ملزم نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی۔ دہشت گرد نے طارق انٹرپرائز کے سامنے بیگ رکھا۔ ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پہ بیٹھ کر لاری اڈا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک بریک کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب سے حراست میں لیے گئے مزدور بھی رہا کر دیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے جن افراد کی نشاندہی کی گئی تینوں مزدور تھے۔ اعظم ، عمران اور بگا تھانے کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہیں، انہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔