انارکلی دھماکے کے زیرحراست مشتبہ ملزم مزدور نکلے

لاہور (92 نیوز) انارکلی دھماکے کے زیرحراست مشتبہ ملزم مزدورنکلے۔ تفتیش کے بعدچھوڑ دیا گیا، دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انارکلی دھماکے کے زیرحراست افراد مزدورنکلے، ذرائع کے مطابق تحقیقات کے سلسلے میں میں زیر حراست مشتبہ افراد کو کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے جن افراد کی نشاندہی کی گئی تینوں مزدور ہیں، اعظم ، عمران اور بگا تھانے کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہیں، انہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
اس دوران انار کلی میں دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بھگڈر میں کاؤنٹر اور زمین پر گرے 7 لاکھ 25 ہزار کے کرنسی لوٹ لی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاں بحِق ہونے والے افراد کے لیے 10 لاکھ کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے میو اسپتال میں 8 زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمیوں میں چیک تقسیم کیے۔