نارووال (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں اناڑی کو کوئی موٹرسائیکل کی چابی نہیں دیتا، عمران خان کو ملک دے دیا گیا۔
اتوار کو ناووال میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے اپنا سر بھی پھاڑا، پاکستان کا بھی انجر پنجر کر کے چھوڑا۔ عمران خان جو کام کر گیا، خمیازہ کئی سال پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کو تباہ کرکے خود مزے سے ایک طرف بیٹھا ہے، ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں تین سال لگیں گے۔