Saturday, July 27, 2024

انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، شیخ رشید

انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، شیخ رشید
September 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات مزید گھمبیر ہوجائیں گے، معاشی حالات کے تناظر میں کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملز کے لئے انجینئر منگواتا ہے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، ستمبر ستمگر ہے، ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے۔